ناقص پالیسیوں کی بدو لت ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے،فرخ جاوید مون

ناقص پالیسیوں کی بدو لت ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے،فرخ جاوید مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ (ن)لیگی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ایٹمی پاکستان اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے بے روزگاری ،مہنگائی،بدترین لوڈشیڈنگ اوربدامنی نے عوام کوپریشان وبے چین کررکھا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ایٹمی پاکستان کوقرضوں کے بوجھ تلے دبا کرآئی ایم ایف اورورلڈبینک کا غلام بنادیا ہے ،ملک کا ہرشہری ایک لاکھ 25ہزارسے زائد کا مقروض ہوچکا ہے ،بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ملکی صنعت کاپہیہ جام کرکے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے ایٹمی پاکستان کے انتھک محنتی اورپڑھے لکھے نوجوان بے روزگارہیں ۔