قوم آرمی چیف کو اپنا مسیحا اور رہبر سمجھتی ہے،جاوید اقبا ل بٹ

قوم آرمی چیف کو اپنا مسیحا اور رہبر سمجھتی ہے،جاوید اقبا ل بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سپاہ سالار پاکستان سے دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمہ تک پاک فوج کی قیادت نہیں چھوڑیں گے وہ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قوم آرمی چیف راحیل شریف کو اپنا مسیحا اور رہبر سمجھتی ہے جنہوں نے پاک فوج میں جرنیلوں کیخلاف احتساب شروع کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اگر ملک کو درست سمت لے کر جانا ہے تو سب سے پہلے گھر سے احتساب شروع کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیر اعظم کرپٹ ہو گا اور اس کا پانامہ لیکس میں نام ہو گا وہ کرپشن کے خلاف کیسے اقدامات کر سکے گا،پاک فوج کے سربراہ کا حالیہ بیان کرپشن میں ملوث حکمرانوں او ر سیاست دانوں کیلئے واضع پیغام ہے کہ جتنی دیر تک وہ پاکستان سے مکمل طور پر دہشت گردی اور لوٹ مار کو ختم نہیں کر لیتے وہ پاک فوج کی قیادت نہیں چھوڑیں گے، قوم کے دل کی آوازہے کہ ’’ قدم بڑھاؤ راحیل شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔