تعلیم اور صحت کے شعبوں کو نظر انداز کرنا زیادتی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

تعلیم اور صحت کے شعبوں کو نظر انداز کرنا زیادتی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہاہے کہ ٹھیکیدار حکمرانوں کی ترجیحات کا اندازہ وفاق کے ترقیاتی بجٹ میں 800 ارب روپے میں سے 190 ارب روپے سڑکوں کی تعمیر کیلئے مختص کرنے سے لگایا جا سکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن )کی حکومت کا تعلیم اور صحت کے شعبے کو نظر انداز کرنا قوم سے زیادتی ہے۔ حکمران سڑکوں کی تعمیر کو ہی ترقی گردانتے ہیں کیونکہ ان منصوبوں سے شریف خاندان کے اثاثوں کو ترقی ملتی ہے۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کسی ڈھکی چھپی نہیں رہی تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بُری طرح ناکام کر دیا گیا ہے۔