مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے 31حساس مارکیٹوں میں پرائس مجسٹریٹ تعینات
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں شہریوں کو زبردست ریلیف فراہم کر ے گی۔ اس ضمن میں شہر میں31رمضان بازار لگا ئے جا رہے ہیں جہاں پر عوام الناس کے لیے پوراماہ سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ دستیاب ہو نگی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ؤن ہال میں رمضان بازاروں کے انتظامات اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،ٹی ایم اوزاور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان بازاروں کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ رمضان بازار مارکیز میں اے سی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سٹالز پر اعلیٰ معیار کی سبزیاں وپھل اور دیگر اجناس رکھی جائیں اوران کی کوالٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ڈی سی او لاہور نے رمضان بازاروں میں رکھے جانے والے پھل و دیگر اشیاء کے سیمپلز کو خود چیک کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں میں صارفین کو سٹالز پر صبح سے لیکر شام تک تروتازہ سبزیاں و پھل اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ڈی سی او لاہور نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے پانچ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہزاد اقبال قریشی،علی عباس بخاری،رانا اشرف،شیخ وقاص اور اختر حسین بخاری کو شیلڈز دیں۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے شہر کی 31کریٹیکل مارکیٹس میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ نامے پر عملدرآمد کر وانے کے لیے ہر مارکیٹ میں ایک ایک پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جو کہ عوام الناس کی طرف سے کی جانے والی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں گے ۔جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کریٹیکل مارکیٹس میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اُن میں سمن آباد ٹا ؤن میں سہیل گوندل مون مارکیٹ اقبال ٹا ؤن،رائے امتیاز مون مارکیٹ گلشن راوی، عبدالرزاق نیو مزنگ سمن آباد مارکیٹ میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اسی طرح اقبال ٹا ؤن میں ریاض گجر مین بازار رائے ونڈ، ندیم طا ہر مین بازار ٹا ؤن شپ،الطاف حسین مین بازار میاں پلازہ جو ہر ٹا ؤن،جواد الحسن گوندل ٹھو کر نیاز بیگ نزد ما ڈل با زار،شالیمار ٹا ؤن میں جا وید اقبال گول باغ شاد باغ مارکیٹ،داتا گنج بخش ٹا ؤن میں شہزاد اقبال قریشی شادمان مارکیٹ،مزمل اشتیاق اسلام پورہ کرشن نگر بازار،ثاقب کریم پارک گول چکر مارکیٹ،سید ظفر حسین زیدی گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ مارکیٹ،گلبرگ ٹا ؤن میں نرگس زاہد مین مارکیٹ گلبرگ،صغیر احمد بھٹی بر کت مارکیٹ، آمنہ جا وید غالب مارکیٹ،شہزاد طفیل مکہ کا لونی بازار،اسماعیل شاہد کو ٹھا پنڈ فیصل ٹا ؤن،نشتر ٹا ؤن میں رانا اعجاز گرین ٹا ؤن بازار مین بازار گرین ٹا ؤن،طارق محمود سندھو کا ہنہ بازار،عزیز بھٹی ٹا ؤن میں سدرہ ظفر خان گنج بازار مغلپورہ اور صدر بازار کینٹ،انوار احمد جوڑے پل بہار شاہ روڈ بازار اور لال پل کینال روڈ ،واہگہ ٹا ؤن میں مشر ف رشید آستانہ نقشبندی بازار داروغہ والہ،سجاد احمدکرول بازار،عتیق عاشق فیصل بازار گھرکی ہسپتال جلو موڑ اور راوی ٹا ؤن میں قیصر منصور بیرون دہلی گیٹ،شبیر احمد جی ٹی روڈ ونڈالہ شاہدرہ ،طاہر علی قلعہ لچھمن سنگھ راوی روڈ میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔