لاہورہائیکورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد کے والد سپرد خاک

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد کے والد سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائی کورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد کے مرحوم والد کو گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا ،مرحوم کی نمازِ جنازہ مرکزی قبرستان بحریہ ٹاؤن فیز تین راولپنڈی میں ادا کی گئی اور انہیں وہیں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں عدالت عالیہ کے حاضر و سابق جج صاحبان، بار نمائندوں، جوڈیشل افسران، سینئر وکلاء،سیاسی و سماجی رہنماؤں، عدالت عالیہ کے افسران، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قل و قرآن خوانی آج 29مئی شام 6 بجے ہاؤس نمبر395 گلی نمبر19 بحریہ ٹاؤن فیز III، راولپنڈی میں ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -