وزیراعلیٰ کی چےئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف کو وائٹ ہاؤس میں گلوبل انٹرپرینور شپ کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر مبارکباد
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چےئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈڈاکٹر عمر سیف کو وائٹ ہاؤس میں گلوبل انٹرپرینور شپ کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر مبارکباددی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ کاپہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی کو اس کانفرنس میں شرکت کا موقع مل رہا ہے ۔ڈاکٹر عمر سیف کی وائٹ ہاؤس میں گلوبل انٹرپرینور نےئر شپ کانفرنس میں شرکت کی دعوت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمر سیف نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں نمایاں کردارادا کیا ہے اورسرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمر سیف کی سربراہی میں صوبائی دارالحکومت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ،نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کررہی ہے ۔