صوبائی دارالحکومت کے 13بڑے سکولوں کا چارج دانش ایجوکیشن اتھارٹی نے سنبھال لیا

صوبائی دارالحکومت کے 13بڑے سکولوں کا چارج دانش ایجوکیشن اتھارٹی نے سنبھال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) شہر کے اربوں روپے مالیت کی لینڈز والے 13بڑے سکولوں کو دانش ایجوکیشن اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس پر گزشتہ روزدانش سکولز اتھارٹی نے ان 13بڑے سکولوں کے انتظامات سنبھال لئے ہیں، جس میں گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ، گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ، گورنمنٹ ہائی سکول سمن آباد، گورنمنٹ ہائی سکول ملتان روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپ، گورنمنٹ ہائی سکول وحدت روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نو اور گورنمنٹ ہائی سکول سید مٹھا وغیرہ سکولوں کے نام بتائے گئے ہیں اور مزید سکولوں کو دانش سکولز اتھارٹی کے حوالے کئے جا رہے ہیں، محکمہ ایجوکیشن سکولز کے ذرائع کے مطابق ایسے سکولز دانش ایجوکیشن اتھارٹی کے حوالے کئے گئے ہیں جن سکولوں کے پیک کے نتائج انتہائی کمزور پائے گئے ہیں، ان سکولوں کے انتظامی امور اب محکمہ تعلیم کے پاس نہیں رہیں گے اور ان سکولوں کے نام تبدیل کر کے ان سکولوں کے نام سنٹر آف ایکسی لینس رکھ دیئے جائیں گے، محکمہ سکولز ایجوکیشن کے اس فیصلہ پر اساتذہ میں شدید بے چینی پھیل کر رہ گئی ہے اور اساتذہ کی تنظیموں کے نمائندوں سجاد اکبر کاظمی، اللہ بخش قیصر، حافظ غلام محی الدین، کاشف شہزاد اور دیگر نے کہا ہے کہ اس سے ہزاروں اساتذہ بے روزگار ہو جائیں گے اور ہر سکولوں کو نج کاری کرنے کا ایک اور راستہ جبکہ اس حوالے سے متحدہ محاذ اساتذہ کے چیئرمین چوہدری تاج حیدر نے کہا ہے کہ دانش سکولز اتھارٹی نجکاری کی بدترین شکل ہے اربوں روپے مالیت کے لینڈز والے سکولوں کو دانش سکولز اتھارٹی کے حوالے کر رہی ہے ، جس میں 13ایسے سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔جن کی اربوں روپے کی لینڈز ہے، اس حوالے سے ای ڈی او تعلیم لاہور کا کہنا ہے کہ دانش سکولز اتھارٹی محکمہ سکولز ایجوکیشن کا ایک حصہ ہے اور دانش سکولز اتھارٹی سے کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر ہو گی، تاہم ایسے اساتذہ جو کہ دانش سکولز اتھارٹی کے معیار پر نہیں اترینگے، ان اساتذہ کو محکمہ سکولز ایجوکیشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -