اسلام آباد،بحریہ انکلیو میں نائٹ سفاری کے قیا م کاا علان کر دیا گیا
اسلام آبا د(پ ر)بحریہ انکلیو میں بحریہ نائٹ سفاری کے قیا م کاا علان کر دیا گیا ہے ۔یہ پاکستا ن کی پہلی نائٹ سفاری فیسیلٹی ہوگی۔بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے اعلان کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں پہلے ہی خوبصورت اور جدید جامع مسجد تعمیر کی جا چکی ہے ۔جبکے دیگر تفریحی سہولتیں جن میں سے گولڈ سینما،چڑیا گھر اور دیگر بے شمار تفریحی سہولیات بھی زیرِ تعمیر ہیں۔بحر یہ انکلیومیں پہلے ہی ہزاروں افراد رہا ئش پذ یر ہیں اور لا ئف اسٹائل سہو لیات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ بحر یہ ٹاؤن نے اپنے ایک پراجیکٹ بحر یہ انکلیو کو مین سڑک سے ملانے کیلئے سی ڈی اے کے سا تھ تعا ون کر تے ہوئے نہ صرف سڑ ک ذاتی اخر اجات پر بنا ئی ہے جبکہ سڑک کے اطراف فٹ پا تھ کی تز ئین وا آ رائش پر بھی کثیر اخرا جات بر داشت کئے ہیں ۔ اس حوالے سے سینٹ سٹینڈ نگ کمیٹی کی سب کمیٹی آ ف لینڈ سیکر ٹر یٹ کو سی دڈی اے کے افسر نے ایک تفصیلی بر یفنگ دی ۔ سینیٹ سٹینڈ نگ کمیٹی کی سب کمیٹی آ ف کیبنٹ سیکر ٹر یٹ کے منٹس کے پیرا نمبر 14 میں سی ڈی اے افسر کا کہنا ہے کہ وفا قی تر قیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کی درخواست پر بحر یہ ٹاؤن نے کر ی ما ڈل ویلج کو مین روڈ سے ملا نے کیلئے 3.5 میں سے 1.5 کلو میٹر ڈبل روڈ تیار کر کے دی ہے بقیہ جگہ بھی سڑک اور زمین سر کاری ملکیت ہے ۔ سی ڈی اے بحر یہ ٹاؤن جیسے مخیر اداروں سے پسما ندہ ایریاز کی تعمیر میں تعاون کا خواہاں ہے۔ بحر یہ ٹاؤن کی طر ف سے تعمیر کر کے دی جا نے والی روڈ سی ڈی اے ما سٹر پلان کا حصہ ہے۔ بحر یہ ٹاؤن نے دورویہ سڑک کے سا تھ اطراف میں فٹ پاتھ ٹاور سٹر یٹ لا ئٹس بھی لگا دی ہیں۔ کمیٹی کو مز ید بتا یا گیا کہ چک شہزادروڈ کری ما ڈل ویلیج سے ملا نے کیلئے سی ڈی اے ما سٹر پلان میں شامل 3.5 کلو میٹر دورو یہ جناح ایو نیو کی تعمیر کا وعدہ بحر یہ ٹاؤن نے کیا تھا جو کہ مکمل کیا گیا۔ بحر یہ انکلیو کیلئے کر ی گا ؤں و دیگر مقا می افراد سے زمین کی خر یدار ی کی گئی ہے جس کے متعلق دستا ویز ی شواہد بحر یہ ٹاؤن کے پاس مو جود ہیں۔بحر یہ ٹاؤن کے مطا بق بحر یہ ٹاؤن کے پراجیکٹ بحر یہ انکلیو کی تمام اراضی پر ائیویٹ ما لکان سے مارکیٹ ریٹ پر خر یدی گئی ہے جس کے متعلق تمام دستا ویز ی ثبوت بحر یہ ٹاؤن کے پاس موجود ہیں، بحر یہ انکلیو میں ایک مر لہ بھی سر کاری جگہ شا مل نہیں اور زمین پر قبضہ کر نے کے حوالے سے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔