آواران ، سکیورٹی فورسزکے قافلے پر بم حملہ ، 2اہلکار شہید ، 3زخمی

آواران ، سکیورٹی فورسزکے قافلے پر بم حملہ ، 2اہلکار شہید ، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آواران(خصوصی رپورٹ) آواران کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے جس میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ایف سی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ میں ایف سی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا۔ بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمی اور جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
بم حملہ

مزید :

علاقائی -