حکومت پوکٹری سیٹر کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے ، اسحاق ڈار
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے مشیر ریونیو ہارون اختر خان اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے وفد نے وفاقی وزیر کو پولٹری مارکیٹ کے موجودہ رجحانات کے بارے میں بتایا کہ ملک میں معاشی استحکام کی بدولت پولٹری سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے مزید برآں پولٹری سیکٹر میں جدید فارمنگ ریفر کار کو اپنانے کے ساتھ ساتھ صفائی کے نظام کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ملاقات کے دوران وفد کے ممبران نے وفاقی وزیر کے ساتھ پولٹری سیکٹر کے مسائل کا تبادلہ خیال کیا اور بجٹ کے لئے اپنی سفارشات دیں وفاقی وزیر نے پولٹری فارمز کی جانب سے پولٹری سیکٹرز کی ترقی ارو عالمی معیار کے مطابق ویلیو ایڈ کرنے کی کوشش کو سراہا انہوں نے کہا کہ پولٹری شعبہ کا صارفین کو کوالٹی گوشت مہیا کرنے میں اہم کردار ہے انہوں نے پولٹری سیکٹر کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے آئندہ بجٹ میں سیکٹر کی جانب سے سفارشات کو زیر غور لانے کی یقین دہانی کروائی وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پولٹری سیکٹر کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے مگر پولٹری مالکان ماہ مقدس کے دوران پولٹری کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرکے اقدامات کریں وفد نے وفاقی وزیر کی جانب سے وقت دیا جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت کی گروتھ کو حاصل کرنے اور ان کی کوششوں کو سراہا ۔