اسلام آباد، اٹلی جانے والے مسافر سے 6کلو سے زائد ہیروئن برآمد
لاہور(سپیشل رپورٹر)اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے اٹلی جانے والے مسافر سے 6کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا ۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے میلان جانے والے مسافر قاسم سے 6کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔گرفتار ملزم قاسم کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے اٹلی جارہاتھا۔ملزم نے ہیروئن اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی۔