’’یوم تکبیر ‘‘جوش و جذبے سے منایا گیا وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں

’’یوم تکبیر ‘‘جوش و جذبے سے منایا گیا وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)ملک بھر میں 18واں ’’یوم تکبیر ‘‘جوش و جذبے سے منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کامیاب سرجری اور جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایٹمی طاقت بننے کے دن کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا ۔ مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقاریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ملک و قو م کی سلامتی خصوصاً لندن میں زیر علاج وزیر اعظم نواز شریف کی کامیاب سرجری اور جلد صحتیابی کیلئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔مختلف پارٹی رہنماؤں کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کی صحتیابی کیلئے صدقات بھی دئیے گئے ۔

مزید :

صفحہ اول -