مانگا منڈی گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی متعدد علاقے بجلی سے محروم
لاہور (کامرس رپورٹر)لیسکو گرڈ سٹیشن میں آگ لگنے کے باعث مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جس سے صنعتی اور گھریلو صارفین پریشانی کا شکار ہوگئے فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پا لیا، لوڈنگ اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے لگی ہے لیسکو حکام موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی گرڈ سٹیشن میں اور لوڈنگ اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے باعث کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ لیسکو حکام کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ،