عمران فاروق قتل کیس، سکاٹ لینڈ نے ملزموں کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) عمران فاروق قتل کیس سکاٹ لینڈ یارڈ کی تینوں گرفتار ملزمان کی حوالگی کی درخواست کردی۔ وزارت داخلہ کا پاکستان میں ہی ٹرائل کرنے پر اصرارکرتے ہوئے مزید شواہد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزارت داخلہ حکام سے درخواست کی کہ عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کو برطانوی پولیس کے حوالے کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق درخواست پر پاکستانی حکام نے کہا کہ ایک قتل کیس کا ٹرائل دو ممالک میں ممکن نہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ ملزمان کیخلاف موثر ٹرائل کے لیے پاکستان کو مزید شواہد فراہم کرے۔ ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران فاروق قتل کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
سکاٹ لینڈ یارڈ