بجٹ میں پارلیمنٹ کے اخراجات 80 کروڑ روپے تک بڑھانے کی تجویز
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ پر کروڑوں کی نوازشات کا امکان ہے۔ تنخواہوں میں کئی گنا اضافے کے علاوہ سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کے دفاتر کا بجٹ بھی بڑھانے کی تجاویز ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں پارلیمنٹ کے اخراجات میں 87 کروڑ روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے بجٹ میں 60 کروڑ، سینیٹ کے بجٹ میں 27 کروڑ روپے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے فنڈز بڑھا کر ایک ارب 25 کروڑ روپے، سینیٹرز کی تنخواہوں کیلئے 34 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر آفس کیلئے چار کروڑ، ڈپٹی سپیکر کے فنڈز میں 70 لاکھ روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ اپوزیشن لیڈر آفس کا بجٹ بڑھا کر 1 کروڑ 50 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی والی کشمیر کمیٹی کیلئے بھی 6 کروڑ سے زائدمختص کئے جائیں گے۔