بجٹ میں عوام پر 150 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے کی تیاری

بجٹ میں عوام پر 150 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نئے بجٹ میں 150 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔رواں مالی سال کے منی بجٹ میں لگائے گئے 40 ارب روپے کے ٹیکس بھی نئے بجٹ کا حصہ ہوں گے۔ یہی نہیں عوام پر 26 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ بھی ڈالا جائے گا۔ میک اپ کے سامان، موبائل فونز ،کھانے پینے کی اشیاء ،صابن اور ٹوتھ پیسٹ جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ ہوں یا پرتعیش اشیاء، ٹیکس سب پر لگے گا۔امپورٹڈ دودھ، مکھن، خشک دودھ، امپورٹڈ مرغی، مچھلی، ٹن فروٹ اور زیتون پر بھی ڈیوٹی بڑھائی جا رہی ہے۔ گرم جیکٹس، کوٹس، جوتوں اور بیگز پر بھی مزید ٹیکس دینا پڑے گا۔ مہنگائی کا غم اگر دھوئیں میں اڑانا ہے تو سگریٹ پر بھی اضافی ایکسائز ڈیوٹی دینا ہو گی۔

مزید :

صفحہ اول -