دہشتگردی کے خاتمہ اور قیام ا من کیلئے حکومتی جدوجہد جاری ہے ‘ چوہدری شفیق

دہشتگردی کے خاتمہ اور قیام ا من کیلئے حکومتی جدوجہد جاری ہے ‘ چوہدری شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد( نمائندہ پاکستان) 28 مئی یوم تکبیر 1998 کا دن ملکی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ۔اس دن مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان اور مسلم ممالک (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
کا سرفخر سے بلند کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت تجارت و سرمایہ کاری چوہدری شفیق نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن پاکستان کی بقا اور سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی بھر پور جدوجہد جار ی رکھے ہوئے ہے ۔ ضرب عضب میں مسلح افواج نے جو قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں وہ تا ریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ مسلم لیگ ن ملک سے دہشت گردی کے خا تمے اور امن و امان کی بحالی میں اپنی بھر پور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر حافظ عبدالرزاق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کر نا جانتا ہے ۔ ایم ایس ایف کے صدر قاسم یعقو ب نے کہا ایم ایس ایف کے کارکن پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے ضامن ہیں ۔قبل ازیں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری محمد شفیق نے یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کا ٹا اس موقع پریو سی چئیر مینز رحمان گل ، اللہ نواز ڈھڈی، کونسلرز محمد شفیق پپا، عمران صابر چیمہ، چوہدری عبدالخالق، شفقت حسین ، میاں فیصل ، عبدالصبور چوہدری، میاں عبدالغفار، عاصم شیرازی، کاشف انصاری ، محمد الیاس، شیخ زبیر، وقاص شفیق، شہزاد مغل، اسد ریاض چیمہ، اقبال حفیظ ،چوہدری بلال پرویز، عاشق قادری، ارشد محمود، مزمل اقبال و دیگر مسلم لیگی کارکن موجود تھے ۔