بہاولپور اور لودھراں کے ایل ایل بی ،بی ایڈ،ایم ایڈ سپلیمنٹری،انٹر میڈیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ144نافذ

بہاولپور اور لودھراں کے ایل ایل بی ،بی ایڈ،ایم ایڈ سپلیمنٹری،انٹر میڈیٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور،لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن (بقیہ 18صفحہ12پر )
آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہا ر نے اسلامیہ یو نیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی ، بی ایڈ اورایم ایڈ سپلیمنڑی امتحانات کے مختلف امتحانی مراکزکی 100میٹر حدود میں دفعہ144کے تحت غیر متعلقہ افراد، کتب اور حل شدہ پرچہ جات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم نامہ فوری طور پر نا فذ العمل ہو گا۔ علاوہ ازیں پنجاب پبلک سروس کمشن کے امتحانی مرکزگورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور کی 100میٹر حدود میں دفعہ 144کے تحت غیر متعلقہ افراد، گائیڈ بکس اور حل شدہ پرچہ جات کے داخلے کی ممانعت کر دی ہے۔ یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔دریں اثناء دریں اثناء ڈی سی او محمد شاہد نیاز نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے پیش نظر ضلع لودھراں میں قائم امتحانی مراکزکے چاروں طرف سو گز کی حدود میں امتحانی ا میدوار اور عملہ کے علاوہ غیر متعلقہ اشخاص ، امتحان میں مدد دینے والا مواد ، ڈیجیٹل ڈائری، موبائل فون اور اسلحہ کے لے جانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔