قبائلی علاقوں کے تھانوں کی اکثر عمارتیں بوسیدہ،نئی تعمیرات کیلئے حکومت کو سفارشات ارسال کردیں،بابر بشیر

قبائلی علاقوں کے تھانوں کی اکثر عمارتیں بوسیدہ،نئی تعمیرات کیلئے حکومت کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)پولیٹیکل اسسٹنٹ ؍ کمانڈنٹ بی ایم پی و بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان بابر بشیر نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں کے تھانوں کی اکثریت عمارتیں بوسیدہ ہو چکی ہیں . قبائلی عمائدین(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
نے بی ایم پی اور بلوچ لیوی کے تھانوں کی بہتر عمارتیں تعمیر کر کے دیں جو اب استعمال کے قابل نہیں رہیں . تھانوں کی نئی عمارتو ں کی تعمیر کیلئے حکومت کو سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں . انہوں نے یہ بات قبائلی علاقہ کے تھانہ ہنگلوکچھ کے اچانک معائنہ کے دوران فورس اور عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے ہر ممکن کردارادا کیا جائے گا . پی اے ٹرائیبل ایریا نے اس موقع پر قبائلی فورس کو امن وامان کے قیام ، سمگلنگ کی رو ک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں ۔