مختلف شہروں سے ملتان آنیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار،مسافروں کو دشواری کا سامنا

مختلف شہروں سے ملتان آنیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار،مسافروں کو دشواری کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر) مختلف اسٹیشنوں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق کراچی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

سے ملتان آنیوالی زکریا ایکسپریس 5گھنٹے، کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس 2گھنٹے 30منٹ، راولپنڈی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس 2گھنٹے 10منٹ، کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 2گھنٹے، کراچی سے پشاور جانیوالی خیبرمیل 1گھنٹہ 40منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 1گھنٹہ 15منٹ، کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس 1گھنٹہ 10منٹ، راولپنڈی سے ملتان آنیوالی مہر ایکسپریس 1گھنٹہ 5منٹ اور کراچی سے لاہور جانیوالی نائٹ کوچ 40منٹ کی تاخیر سے ملتان اسٹیشن پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا رہا۔