گھریلو جھگڑے پر لڑکی نے خودکشی کرلی،ٹریفک حادثات میں 15افراد زخمی

گھریلو جھگڑے پر لڑکی نے خودکشی کرلی،ٹریفک حادثات میں 15افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر 18سالہ دوشیزہ نے کالا پتھر پی کر خودکشی لی۔تفصیل کے مطابق تھانہ جلال پور پیروالا کے علاقے میں گزشتہ روز18سالہ دوشیزہ کوثر بی بی نے روز روز کے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر کالا پتھر پی لی جسکی وجہ سے اسکی حالت(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
غیر ہوگئی۔طبعیت زیادہ بگڑنے کے باعث ریسکیو کی امدادی ٹیم نے مذکورہ لڑکی کو نشتر ہسپتال ملتان لے آئی جہاں وہ چند گھنٹے کے بعد دم توڑ گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ لڑکی کا معدہ واش کیا گیا تھا لیکن زہر پھیلنے کے باعث دم توڑ گئی۔پولیس نے لاش کو نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں پوسٹ مارٹم کیلئے رکھوا دی ہے۔ٹریفک کا پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے راہگیر بلال کو بلال چوک کے قریب پیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال شفٹ کردیا۔جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ٹریفک کے دیگر حادثات میں منور،ساجد ،عابد،عائشہ،وجاہت، بلال،خلیل،محمد ارشد،محمد حسین،کامران،دعا، عرفان اوراویس زخمی ہوئے۔ان زخمیوں کو ریسکیو نے طبی امداد کئے بعد نشتر داخل کروا دیا ہے۔جہاں وہ خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔تھانہ چہلیک کے علاقے نشتر روڈ پر واقع دوست محمد پلازہ کے قریب کھڑی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ مین لے لیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان ہونے سے بچالیا ہے۔