میلسی ‘ زہر خورانی سے فدہ ٹاؤن میں 23 افراد کی ہلاکتوں کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارسل خان کھچی عدالت پیش نہ ہوا
میلسی(نمائندہ پاکستان)فدہ ٹاؤن میں زہرخورانی کے ذریعے 23سے زائدافرادکے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ارسل خان کھچی مقررہ پیشی پرعدالت پیش نہ ہوئے۔تفصیل کے مطابق 9(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
جون 2013ء کوفدہ ٹاوٗن میں تحریک انصاف کے رہنما ایم اپی اے جہانزیب خان کھچی کے ڈیرہ پرزہریلا کھانا کھانے کے نتیجہ میں وقفہ وقفہ سے چندروزمیں ہی 23سے زائد افرادکی ہلاکتیں واقع ہوئی تھیں جس میں تفتیش کیلئے زیرحراست ملزم باورچی محمدرفیق نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیاتھاکہ اس نے کھانے میں زہر ارسل خان کھچی کے ایماء پرملایا تھا جس کے نتیجہ میں 23سے زائدافرادکی ہلاکتیں واقع ہوئیں مگر بعدمیں ملزم باورچی اپنے اعترافی بیان سے منحرف ہوگیا اور اسپیشل کرائمز برانچ کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب املیش چوہدری نے بھی اپنی تفتیش میں ارسل خان کھچی کو بے گناہ قراردیا تھا جس سے اتفاق نہ کرتے ہوئے ایم پی اے جہانزیب خان کھچی کے چھوٹے بھائی عالگیرخان کھچی نے ملزم ارسل خان کھچی کے خلاف اایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ستغاثہ دائرکیاتھاجس کی جاری سماعت کیلئے گذشتہ روز مقررہ پیشی پرارسل خان کھچی اپنے چچا گل محمدخان کھچی کی وفات کے باعث پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے آئندہ پیشی 10جون مقررکی ہے واضح رہے کہ 10جون کوزہرخورانی کے ذریعے 23سے زائد افراد کی ہلاکتوں کے وقوعہ کو تین سال ہوجائیں گے۔
پیش