سرکاری منڈی مویشیاں میں آگ لگنے کی تحقیقات اوراندراج مقدمہ کیلئے تھانہ مظفر آباد کودرخواست روانہ

سرکاری منڈی مویشیاں میں آگ لگنے کی تحقیقات اوراندراج مقدمہ کیلئے تھانہ مظفر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار) ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے سرکاری منڈی مویشیاں میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کرانے اور ایف آئی آر کیلئے تھانہ مظفر آباد کو درخواست دے دی ، جبکہ سرکاری(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

منڈی مویشیاں میں ٹھیکہ داروں کو ہراساں کرنیوالے ملزمان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرانے کیلئے یاد دہانی کروا دی سرکاری منڈی مویشیاں میں آگ لگ جانے سے 15کنوپیاں ، چارپائیاں ، بستر ، کھرلیاں خاکستر ہو گئی تھیں جس سے کمپنی کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل پرائیویٹ منڈی کے ٹھیکہ داروں کی جانب سے سرکاری منڈی کے آڑھیتوں سے زبردستی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر ایک درجن سے زائد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دی گئی تھی جس پر تاحال ایف آئی آر نہ ہو سکی ہے ۔