7ماہ دوران تعیناتی ریلوے ملتان کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کئے،محمد علی راجپر
ملتان (زاہد عنبر سے) سابق ڈی ایس ملتان نے کہاہے کہ 7ماہ کے دوران محکمانہ ریلوے کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جوکہ ملتان ڈویژن کیلئے ایک روشن مثال ہیں، غریب ملازمین کو برسر روزگار کیا جن کی دعاؤں کی بدولت مبینہ کرپشن کے الزامات میں باعزت بری کردیا گیا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ڈی ایس ملتان ڈویژن محمد علی راجپر نے گزشتہ روز ’’پاکستان‘‘ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں کہاہے کہ سب سے پہلے اﷲ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
کہ جس نے غریب لوگوں کی دعاؤں کے صدقے ایف آئی اے عدالت میں باعزت بری کروا دیا۔ ایف آئی اے عدالت کے اسپیشل سنٹرل جج کے مذکورہ فیصلہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے جھوٹے الزامات بے بنیاد ہیں۔7ماہ کے دور اقتدار میں قابضین سے 4سو ایکڑ ریلوے کی قیمتی اراضی واگزار کرائی جوکہ ملتان ڈویژن میں ایک ریکارڈ ہے اور اسی طرح دیگر نادہندہ محکموں سے 9کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کی جو ایک مثال ہے۔ اسی طرح انجینئرنگ ریسٹریکشن ختم کرانے کیلئے سی ٹریک میں سی ایف ٹی بیلسٹ (پتھر) ڈلوائے تاکہ ٹرینوں کی پنکچوویلیٹی میں بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ ان کے ہمراہ مبینہ کرپشن کے الزام میں سرفراز خان اور ملک ریاض کو بھی عدالت نے باعزت بری کردیا اور جن لوگوں کو ایف آئی آر میں بطور گواہان نامزد کیا گیا تھا ان سب نے کورٹ میں میرے بچوں کے روشن مستقبل کی دعائیں دیتے ہوئے بیان دیا کہ محمد علی راجپر ایک کھرا انسان ہے۔
محمد علی راجپر