ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر کے30منصوبے مکمل کرلئے،کمشنر

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر کے30منصوبے مکمل کرلئے،کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیور ورپورٹ)وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے دیہات میں اعلی معیار کی سڑکوں کے 49منصوبوں پر چھ ارب نو کروڑ 13لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے اور 30 سے زائد منصوبوں کو مکمل کر لیاگیاہے . خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت تمام دیہی سڑکوں کی مرمت و توسیع کی جائے گی . یہ بات کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن محمدیثرب کی زیر (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

صدارت اس سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کو بتائی گئی. کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ سڑکو ں کی تعمیر کے وقت کناروں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور اس سلسلے میں خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں . سڑکوں کی توسیع میں حائل تجاوزات اور رکاوٹیں فوری دور کی جائیں . مزاحمت اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے. انہوں نے کہاکہ وہ ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ کریں گے . منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. اجلاس کوبتایاگیا کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ایک ارب 54کروڑ روپے لاگت سے 18اور دوسرے مرحلے کے تحت ایک ارب 71کروڑ 23لاکھ روپے کی لاگت سے 12سڑکیں مکمل کر لی گئی ہیں . تیسرے مرحلے کے تحت آٹھ سڑکو ں کی بحالی و توسیع پرایک ارب 31 کروڑ 96لاکھ روپے اور وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک سڑک کی بحالی پر 38 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں اسی طرح ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دونئی سڑکو ں کی تعمیر بھی شامل کی گئی ہے جن پر 20کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے . اجلا س میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس انعم حفیظ ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز شیخ فضل کریم ، شفاقت حسین ، احسن نواز سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ۔