نرسز کا احتجاج رنگ لے آیا نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید کا تبادلہ لاہور کردیا گیا
ملتان(وقائع نگار)ینگ نرسز ایسوسی ایشن متلان نے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید کے خلاف ہفتہ کے روز بھی نشتر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور دھرنا دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
ڈاکٹر روبینہ اختر،وسیم بادوزئی،علی آفریدی،فہمیدہ،سعدیہ، جماعت اسلامی کے رہنما ظفر اقبال ارائیں،اسرار حسین،طارق مسعود چوہدری،رانا عالمگیر نے اظہار یکجہتی کے طور پر نرسوں کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میں شرکت کی۔احتجاجی نرسوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو قوم کی مائیں،بہنیں ،بیٹیاں سڑکوں پر نظر نہیں آرہی ہیں۔ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا 12روزہ احتجاج رنگ لے آیا۔ رات گئے سیکرٹری صحت نے نشتر ہسپتال کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید کا تبادلہ لاہور کردیا ہے اورانہیں محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نرسنگ سکول کی پرنسپل زاہد نور کو نرسنگ سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری صحت نے مذکورہ معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے چیئرمین پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد اور ممبر چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال لاہور ثمینہ ہیں اور دوسری جانب ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے مزید اھتجاج اور دھرنے کرنے کا پروگرام ختم کردیا ہے کیونکہ ان کے مطالبہ پورا ہوچکا ہے۔