کبیروالا میں یوسی آفس سے منسلک سرکاری اراضی محکمہ تعلیم کو دینے کاحکم

کبیروالا میں یوسی آفس سے منسلک سرکاری اراضی محکمہ تعلیم کو دینے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے کبیروالا میں یونین کونسل 60کے دفتر سے منسلک 4کنال سرکاری زمین محکمہ تعلیم کو دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں گورنمٹ گرلز سکول شام کوٹ کو اپ گریڈ کیا(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

جارہا ہے ، اس ضمن میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خانیوال کے سروے کے مطابق یونین کونسل 60کبیروالا سے ملحقہ 4کنال زمین موجود ہے ، ایڈیشنل کلکٹر خانیوال کی جانب سے ڈی او سی خانیوال کو این او سی دینے کیلئے مراسلہ ارسال کیا گیاتھا ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ملتان ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں مذکورہ جگہ کا دورہ کیا جائے اور یونین کونسل 60کے دفتر کیلئے متبادل جگہ ، یونین کونسل 60کی عمارت کیلئے رقم کہاں سے جاری کی گئی ، کتنے فنڈز کی مزید ضرورت ہے سمیت دیگر مسائل حل کرکے 4کنال زمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ٹرانسفر کردی جائے اور جلد از جلد رپورٹ ارسال کی جائے۔