ملتان تا گوادر اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت سخی سرور سے فورٹ منرو تک پہاڑوں کو کاٹنے کا کام آئندہ ماہ شروع ہوگا
ملتان( سٹاف رپورٹر)سخی سرور سے فورٹ منرو تک پہاڑوں کو کاٹنے کا کام آئندہ ماہ شروع ہو گا‘ این ایچ اے کے مطابق 13ارب روپے کا منصوبہ جاپانی کمپنی تسائی کارپوریشن کو ایوارڈ کیا گیا ہے (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )
‘قومی اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ملتان سے گوادر تک سفر 12گھنٹے میں طے ہو گا ‘ پہلے فورٹ منرو کا سفر بہت خطرنا ک تھا‘ کئی گاڑیاں کھائیوں میں گرنے سے درجنوں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ‘وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فورٹ منرو کا روڈ وسیع کیا گیا مگر سفر اب بھی پر خطر ہے ‘اس پر حکومت نے جاپانی کمپنی کو منصوبہ ایوارڈ کیا ہے ‘آئندہ ماہ پہاڑوں کو کاٹنے کا کام شروع کر دیا جائے گاجس کے بعد فورٹ منرو کو جدید سیاحتی مقام بنانے کے منصوبے پرکام کیا جائے گا ‘چیئر لفٹ بھی لگائی جائے گی۔
پہاڑ