حکومتی احکامات کے برعکس نجی سکولز تاحال کھلے،اکٹھی فیسوں کی بھی وصولی جاری

حکومتی احکامات کے برعکس نجی سکولز تاحال کھلے،اکٹھی فیسوں کی بھی وصولی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،سلطان پور(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)ملتان (سٹاف رپورٹر)پرائیویٹ سکولز ضلعی انتظامیہ کے لئے وبال جان بن گئے‘پانچویں روز بھی بیشتر سکولز کھلے رہے ‘صوبائی وزیرتعلیم رانا (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

مشہود کے آرڈرزہوا میں اڑا دئیے گئے تفصیل کے مطابق شدید گرمی کے باعث صوبائی وزیر رانا مشہود نے 22مئی کوصوبے بھر کے سکولوں میں 24مئی سے چھٹیاں کرنے کا اعلان کر دیا لیکن پرائیویٹ سکولز مالکان نے صوبائی وزیر تعلیم کا فیصلہ ماننے سے یکسر انکار کر دیا اور سکول کھلے رکھے اور رہ جانے والے طلبا وطالبات سے 4ماہ کی اکٹھی فیسیں وصول کرنے میں لگے رہے‘حکومتی آرڈر کو 5روز گزرجانے کے باوجود بیشتر سکولز کھلے ہیں‘خاص طور پر گلی کوچوں میں سکولز کے مالکان حکومتی آرڈرز سے بے پروا ہو کر بچوں سے 4ماہ کی اکٹھی فیسیں وصول کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔پرائیویٹ سکولز کی تنظیموں نے سکولز بند کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پیف پارٹنر سکولز بھی کھلے ہوئے ہیں ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن(سیکنڈری) ریاض خان بلوچ نے بتایا کہ بہت ہو گیا ہے حکومتی احکامات پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا‘ اس سلسلے میں سوموار کوکریک ڈاؤن کیا جائے گا اور جو سکول کھلے پائے گئے ‘انہیں 2‘2 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا اور سکولز سیل کر دئیے جائیں گے‘انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس سکول کی تمام برانچز بھی تاحال کھلی ہیں ‘شوکاز نوٹس کے جواب میں سائنس سکولز کی انتظامیہ نے جواب میں کہا ہے کہ سکول یکم جون کو بند کئے جائیں گے جو ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ حکومتی آرڈر کی خلاف ورزی ہے‘ اس لئے سائنس سکولز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔دریں اثناء تحصیل علی پور اورتحصیل جتوئی کے درمیانی قصبہ پھلن شریف میں قائم اقرا پبلک سکول کے پرنسپل میاں خالد خواجہ نے پنجاب حکومت اورمحکمہ تعلیم کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے دیگر کلاسوں میں چھٹیاں کردیں مگر نویں دسویں اور گیارہویں کے سٹوڈنٹ کیلئے سکول کی عمارت کی بجائے نزدیکی خفیہ مکان میں کلاسیں شروع کرکے ٹیوشن پڑھانے لگا ۔انچارج صفیہ خواجہ نے طالبات کو دھمکی دی ہے کہ جولڑکی ٹیوشن نہیں پڑھے گی اس کا نام خارج کردیا جائیگا ۔والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب فاؤنڈیشن ،وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر ڈیرہ،ڈی سی او مظفرگڑھ اور ای ڈی اومظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔رابطہ پر میاں خالد خواجہ نے کہاکہ یہ ادارہ میراہے میں بھی بچوں کو پڑھا رہاہوں کسی کو کیا تکلیف ہے۔
تعلیمی ادارے