میٹرو بس پراجیکٹ ‘ فلائی اوور کی چھت کی شٹرنگ سے رکشہ ٹکرا گیا ‘ 3 افراد زخمی

میٹرو بس پراجیکٹ ‘ فلائی اوور کی چھت کی شٹرنگ سے رکشہ ٹکرا گیا ‘ 3 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی ) میٹرو بس پراجیکٹ کے سیکشن نشیمن کالونی بوسن روڈ کے مقام پر زیر تعمیر فلائی اوور کی چھت کی شٹرنگ سے رکشہ ٹکرانے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق نشیمن کالونی کے میٹرو بس اسٹیشن کی تعمیر کے لئے شٹرنگ لگائی گئی تھی جس سے رکشہ ٹکرا گیا شٹرنگ کے لئے لگائے گئے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

پائپ رکشہ پر آگرے پائپ گرنے سے رکشہ ڈرائیور اور رکشہ میں سوار خاتون معمولی زخمی ہو گئی جبکہ ایک پائپ رکشہ کے پیچھے آنے والے موٹر سائیکل سوار پر آ گرا ۔ زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال لے جایا گیا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد رکشہ ڈرائیور اور خاتون کو ڈسچارج کر دیا گیا ۔ جبکہ موٹر سائیکل سوار کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ اپنے ہوش و حواس میں ہے۔دریں اثناء چیف انجینئر و ٹیکنیکل ایڈوائزر میٹرو بس پراجیکٹ صابر خان سدوزئی نے متعلقہ تعمیراتی کمپنی کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج و معالجہ کے تمام اخراجات ادا کئے جائیں اور ان کی مکمل دیکھ بھال کے علاوہ انہیں معاوضہ بھی ادا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکشہ کی مرمت بھی کروا ئی جائے۔