قتل کے مجرم کو2بار سزائے موت،5لاکھ جرمانہ،2مجرمان کو سزائے موت
بہاولپور،حاصل پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور کے جج خالد ارشد نے قتل عمدکے مجر م عظیم بخش ولد غلام نبی کو دفعہ/336-B/34 302اور انسداد دہشت گردی ایکٹ سیکشن 7(a)/21(I) 7(c) کے تحت دو بار سزائے موت اور5 لاکھ روپے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
جر مانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ مجرم 5لاکھ روپے مقتولہ کے قانونی وارثان کو بطور جر مانہ ادا کر ے گا۔ جر مانہ ادا نہ کر نے کی صورت میں مزید ایک سال سزا بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق عظیم بخش نے لیا قت آباد کا لونی تحصیل یز مان میں 11مئی 2015ء کو اپنی بیوی ظفراں بی بی کو تیزاب سے جھلسا دیا تھا جس سے اسکی مو ت واقع ہو گئی ۔حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق آج سے پونے تین سال قبل ملزمان طلحہ جاوید آرائیں ،سمیع اللہ اوٹھی جٹ نے بابا سلطان بھٹی کے بیٹے محمد اعظم سے اڈا 143 مراد سے کار کرایہ پر لی چک نمبر159 مراد کو ویران جگہ روڈ پر محمد اعظم کو پسٹل سے فائر کر کے قتل اور مال لوٹ کر اور کار چھین کر لے گئے تھے پولیس تھانہ صدر حاصل پور نے مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا ۔مقدمہ کی سماعت غلام حسین بھنڈر ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور نے کی اورقتل کرنے کے جرم 302 ت پ میں دونوں ملزمان کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے فی کس معاوضہ کی سزا سنائی جرم رہزنی 392ت پ میں 10 سال قید سزا اور 20 ہزار روپے جرنامہ فی کس اور رہزنی ڈکیتی کردہ کار برآمد ہونے پر جرم 412 ت پ میں 10 سال سزا سخت اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔