کراچی ،عزیر بلوچ کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں پیش

کراچی ،عزیر بلوچ کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف غیرقانونی اسلحہ مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیاہے۔عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے کیس اے ٹی سی ٹو میں بھیج دیاہے۔ذرائع کے مطابق چالان میں لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیربلوچ متعدد وارداتوں میں ملوث قرار دیاگیا ہے۔چالان کے مطابق مقدمے میں 4رینجرز افسران اور 7 پولیس اہلکاروں کو گواہ ظاہرکیا گیا ہے۔چالان میں عزیر بلوچ کی نشاندہی پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں ایل ایم جی، راکٹ لانچر،آر پی جی،گولیاں،آوان بم شامل ہیں۔