سرفراز مرچنٹ کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سرفراز مرچنٹ کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈ اور دھوکا دہی سے متعلق کیس میں لانڈرنگ کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔کراچی کی مقامی عدالت میں ہفتہ کوسرفراز مرچنٹ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں تفتیشی آفیسر کی جانب سے بتایاگیا کہ سرفراز مرچنٹ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ عدالت میں سرفراز مرچنٹ کے فرار ہونے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے ۔عدالت نے تفتیشی آفیسر کو حکم دیا کہ وہ ملزم کا قومی شناختی کارڈ بلاک کروائیں اور ملزم کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ بھی پیش کریں، عدالت نے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی ، واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ کے خلاف معروف بلڈر ظفر احمد آفریدی کی جانب سے تھانہ درخشاں میں گاڑی چوری کا مقدمہ سرفراز مرچنٹ کے خلاف درج کروایا تھا