مردان ،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار

مردان ،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)مردان ،ملاکنڈ اور چارسدہ پولیس کو ایک درجن سے زائد قتل ،اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تین مجرمان اشتھاری بھائی پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ چوتھا بھائی زخمی۔۔ پولیس نے زخمی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دوہینڈ گرینیڈ دو کلاشنکوف ،اور چار پستول برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا پولیس ذرائع کے مطابق اشتھاری مجرمان عرصہ دراز سے مردان ،ملاکنڈ اور چارسدہ پولیس کو ایک درجن سے زائد قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے اور گزشتہ رات پولیس کو اطلاع ملی کہ مجرمان تھانہ ساڑوشاہ کے علاقہ حسن کلے میں ایک مکان میں موجود تھے جس پر تھانہ ساڑوشاہ تھانہ سرڈھیری ضلع چارسدہ پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر مجرمان کو خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا جس پر مجرمان نے گرفتاری سے بجنے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کھولدی پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ مجرمان اشتھاری اشفاق شاہد اور ماجد پران ،غیور خان سکنہ سرڈھیری ضلع چارسدہ موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ چوتھا بھائی امجد شدید زخمی ہوگئے پولیس نے امجد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے گھر سے دو ہنڈ گرینڈ دو کلاشنکوف اور چار پستول برآمد کر کے ان کے خلاف تھانہ ساڑوشاہ میں مقدمہ درج کردیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2014میں مجرمان اشتھاریوں نے تھانہ سٹی کے علاقہ سردار ولد شمشاد کے گھر پر بھی ہنڈگرینڈ سے حملہ کیا تھا ڈی آئی جی مردان ریجن محمد طاہر خان نے پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس پارٹی کو نقد انعامات دینے کا اعلان کیا