تورڈھیر ،رات کی تاریکی میں بارگین گاڑی وقیمتی اشیاء اڑا دی گئیں
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) تھانہ تورڈھیر سے آدھا کلومیٹر فاصلہ پر مین روڈ کے اوپر بارگین سے ٹوڈی کار اور دیگر اشیا چوری، نامعلوم کارلفٹرز رات کی تاریکی میں بارگین کی دیوار میں سوراخ کرکے تالے توڑتے ہوئے ایک موٹر کار،ٹی وی اور دیگر کئی گاڑیوں کے فائل اور کاغذات لے اُڑے،بارگین مالکان نے کھوجی کتے اورپولیس نے کرائم سین یونٹ صوابی کی سٹاف بلاکر شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی۔واقعات کے مطابق ہفتہ کی رات تورڈھیر(صوابی) میں ذوالفقار علی نامی شخص کے موٹر بارگین کی دیوار میں نامعلوم کار لفٹروں نے بڑا سوراخ کرکے اندر کھڑی کئی قسم کی گاڑیوں میں ایک ٹوڈی کار کے شیشے اور بارگین سنٹر کے شٹل گیٹ کے تالے توڑ کر کار سمیت دیگر کئی گاڑیوں کے رجسٹریشن بکس اور فائلز جبکہ ایک عدد ٹی وی بھی چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں بارگین مالکان نے سراغ رساں کتا منگوا یا جو چند قدم فاصلہ پر واقع ایک پٹرول پمپ کے سائیڈ روم میں تین بار جاکر چارپائی پر بیٹھ گیا پمپ کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ رات کو ایک بجے سے صبح3:20بجے تک پولیس تھانہ تورڈھیر پمپ میں ہمارے پاس موجود رہی جسکی تصدیق پولیس بھی کر گئی ہے جبکہ پولیس نے کرائم سین یونٹ صوابی سے سٹاف بلاکر فنگر پرنٹس وغیرہ کے شواہد اکٹھا کر کے مزیدتفتیش شروع کردی واضح رہے کہ چند قدم فاصلہ پر پولیس کی موجودگی اور لوہے کی بھاری آوزاروں سے دیوار میں سوراخ کرنے اور شٹل گیٹ کو اوپر نیچے کرنے سے پیدا ہونے والی آوازسنائی نہ دینے نے اہل علاقہ کو شدید حیرت ،تشویش اور خوف وحراس میں ڈال دیا ہے ۔