سخاکوٹ ،ملاکنڈ پریس کلب کے انتخابات ،ظاہر شاہ صدر منتخب
سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)ملاکنڈپریس کلب بمقام بٹ خیلہ کے انتخابات مکمل ۔ظاہرشاہ خان صدر،جنیداقبال جنرل سیکرٹری جبکہ صابرحجازی ایگزیکٹیوکونسل کے چیئرمین منتخب۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملاکنڈکے دونوں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے دودرجن سے زائدصحافیوں کا مشترکہ اجلاس درگئی بازارمیں منعقدہوا۔اجلاس میں تھانہ ،بٹ خیلہ ،درگئی اورسخاکوٹ سے تعلق رکھنے والے کارکن صحافیوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں جمہوری طریقے سے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ڈسٹرکٹ ملاکنڈپریس کلب بمقام بٹ خیلہ کے کابینہ کے لئے انتخابات کا انعقادکیا گیا ۔ جس میں ظاہرشاہ کو صدر،خالداقبال کو سینئرنائب صدر،نجیم زمان کو نائب صدراول،محمدمعاذکو نائب صدردوم ،جنیداقبال کو جنرل سیکرٹری ،ولایت خان باچہ کو جائنٹ سیکرٹری ،ساجدحسین مشوانی کو فنانس سیکرٹری ،نوشیروان خوگمن کو پریس سیکرٹری جبکہ عثمان یوسفزئی کو آفس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ۔اس موقع پر صابرحجازی کو چیئرمین ایگزیکٹیوکونسل اور فضل منان بازداکو وائس چیئرمین منتخب کرلیا گیا جبکہ عبدالشہیدپراچہ ، ممتازحسین ،محمدشاہ،طاہراکبر،ظریف خان ،گل زمان خان،مسلم خان ،محمدابرار،محمداقبال خٹک،کاشف گلاب،شہزادخان ،محمدجاوید،ذیشان تھانہ اورحیات خان کو ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران چُن لئے گئے ۔اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے ضلع بھرکے صحافیوں کو جائزحق دینے اوراُن کے فلاح وبہبودکے لئے کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔