اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کوجرم ثابت ہونے پرقید کی سزا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کوجرم ثابت ہونے پر 3سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی منیر احمد پنہور کی عدالت نے ہفتہ کوڈکیتی کیس میں ملوث ملزم کاشف حسن زیدی کو جرم ثابت ہوجانے پر 3 سال قیداور5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ قید بھگتنی ہوگی۔ملزم کے خلاف 12مارچ 2015 کو تھانہ گلبرگ میں زیر دفعہ 392کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزم کوچنگ سینٹر سے آنے والے 9ویں جماعت کے طالبعلم حمیر سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھینا اور فرار ہوگیا، پولیس موبائل کو جانب سے پیچھا کر کے ملزم کو طالبعلم کے سامنے نشاندہی پر گرفتار کیا اور لوٹا ہوا موبائل اور دیگر موبائل ، اشیا ، اور نقد رقم برآمد ہوئی تھی ۔