وزیر اعظم اور عمران خان کے دورے سوات ناکام رہے ،عائشہ سید

وزیر اعظم اور عمران خان کے دورے سوات ناکام رہے ،عائشہ سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیوروپورٹ)جماعت اسلامی کے مرکزی راہنماممبرقومی اسمبلی عائشہ سیدنے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اورپی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کادورہ سوات مکمل طورپرناکام رہاسیلاب ،زلزلے اوردہشت گردی سے متاثرہ ڈویژن کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیاٹیکس کافیصلہ واپس نہ لیکرعوام کودوبار ہ احتجاج کرنے پر مجبورکیاجارہاہے پاکستان کوبچانے کیلئے مالاکنڈڈویژن کے پندرہ ہزارجوانوں نے جان کی قربانیاں دیکرپاکستان کوبچالیاخواتین کی قانون سازی کے لئے مہم تیزکردی گئی ہے خواتین رمضان المبارک میں غریب لوگوں کوبھی اپنے خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں ان خیالات کااظہارممبرقومی اسمبلی عائشہ سیدنے مالاکنڈریسٹ ہاؤس میں خواتین کے اجتماع اورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مالاکنڈڈویژن حالیہ زلزے سیلاب اوردہشت گردی میں بری طرح متاثرہوچکاہے حکومت نے متاثرین زلزلہ زدگان کودولاکھ اورایک لاکھ روپے دیکران کے زخموں کی نمک پاشی کردی وزیراعظم نے دورہ سوات کے موقع پرجواعلانات کئے ہیں وہی کام میں نے دوسال پہلے منظورکرچکی ہے لنڈاتاخوازہ خیلہ روڈ کاافتتاح تین بار ہوچکاہے کڈنی ہسپتال چھ سال قبل منظورہوچکی تھی بحرین تاکالام روڈ کی منظوری بھی دوسال قبل ورلڈبنک سے ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈڈویژن کے عوام نے مالاکنڈڈویژن کوسوسال تک ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے کی شرط پرپاکستان میں مالاکنڈڈویژن کوضم کیاتھامگراب حکمرانوں نے مالاکنڈڈویژن میں ٹیکس لاگو کرنے کافیصلہ کیاہے جماعت اسلامی اسے خلاف بھرپورجدوجہدکریگی اورہم اسمبلی کے فلورپربھی اس کے خلاف آوازاٹھائیں گے ۔