لنڈی کوتل ،سیکورٹی خدشات کے پیش اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) لنڈیکوتل میں پولیٹکل انتظامیہ نے ایک باہمی تنازعات کے دوران اور کھلے عام اسلحہ لہرانے پر پابندی عائد کر دی ہے ، خلاف ورزی کرنے پر 5لاکھ روپے جرمانہ اور تین ماہ قید ہو گیاور اسلحہ بھی ضبط کیا جائے گا پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود کی خصوصی کی ہدیات پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل رحیم اللہ محسود نے فیصلے کا باقاعدہ آرڈر جاری کردیا کہ لنڈیکوتل تحصیل سب ڈویژن میں کھلے عام اسلحہ لہرانے پر پابندی ہو گی اور تنازعات اور جھگڑوں کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ یا اسلحہ کی نوک پر کسی کو ڈرانے دھمکانے کی صورت انتظامیہ سخت کا روائی کر ے گی یہ اقدام علاقے میں موجود ہ سیکورٹی خد شات کے پیش نظر کیا گیا تاکہ علاقے میں امن اور امان کی صورتحال میں بہتری آسکے لنڈیکوتل انتظامیہ نے فیصلے کی کاپی یعنی پوسٹر کو بازارمیں آوایزاں کر دی ہے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر دی ہے تاکہ لوگوں کو بر وقت یہ خبر پہنچ سکے اور ساتھ ہوائی فائر نگ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی ہے لنڈیکوتل کہ سیاسی مذہبی اور قومی مشران نے انتظامیہ کی اس فیصلے کی حمایت کی ہے اور اس سے علاقے میں امن اومان بہتر بنانے میں مدد ملے گی