مہمندا یجنسی، مسلم لیگ ن نے یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا
مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمندا یجنسی، مسلم لیگ ن نے یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا ۔ پارٹی رہنماؤں اور یوتھ ونگ کارکنوں نے مہمند پریس کلب میں کیک کاٹا۔ وزیر اعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں ہفتے کے روز 28 مئی مسلم لیگ ن مہمند ایجنسی اور مسلم یوتھ نے یوم تکبیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا۔ پارٹی اور یوتھ ونگ رہنماؤں حاجی بہرام خان، ملک نثار احمد حلیمزئی ، علی حیدر، پرویز خان، تاج علی خان، زرد ا علی خان اور دیگر نے مہمند پریس کلب میں پاکستان کی ایٹمی قوت بننے اور انڈیا کے 5 ایٹمی تجربوں کے مقابلے میں چاغی کے پہاڑوں میں 6 ایٹمی دھماکوں کے اٹھارہویں سالگرہ کے مناسبت سے کیک کاٹا۔ اس موقعہ پر تلاوت کلام پاک کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے آپریشن کی کامیابی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ اور عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ کے عہدیدار اور کارکن ہمیشہ کی تاریخ ملک کی وقار اور سا لمیت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اور وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش مسائل اور عالمی بحرانوں کے اثرات سے کامیابی کے ساتھ نکالیں گے۔