وکلا ء برادری کو با ر اور بنچ کے تقدس کا خیال رکھنا چا ہئے، رفیق رجوانہ

وکلا ء برادری کو با ر اور بنچ کے تقدس کا خیال رکھنا چا ہئے، رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وکلاء کو اپنے حلف کی پاسداری کرنی چاہئے بار اور بنچ کا چو لی دامن کا ساتھ ہے وکالت کا پیشہ انتہائی قابل احترام ہے جو نیئر وکلا ء کو اپنے سینئرز کا احترام کرنے کے ساتھ ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چا ہئے عوام کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار کلیدی ہو تا ہے گزشتہ تین سالو ں میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے عوام کا عدلیہ اور حکومتی اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے آج ملک میں عدلیہ آزاد ہے اور لو گو ں کو انصاف مل رہا ہے وکلا ء برادری کو با ر اور بنچ کے تقدس کا بھی خیال رکھنا چا ہئے عدالتوں کا با ئیکاٹ اور تا لہ بندی سے دو نوں کا تقدس مجروح ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ با ر کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین ، صدر با ر شیخوپورہ میا ں محمد پرویز ، ڈی سی او طارق ارقم ، ڈی پی او سرفراز احمد خاں ورک ، را نا افضال احمد ایم این اے ، پیر اشرف رسول ایم پی اے اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر نو منتخب صدر بار قربان علی بھٹی نے سپاسنامہ پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفا عی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا کہ فیروزوالہ بار کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کے لئے نیا جو ڈیشل کمپلیکس بنا یا جا ئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان کا مطالبہ پورا کردیا ہے اگلے ما ہ میں جو ڈیشل کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہو جا ئے گی نو جوان وکلاء کو نئے چیمبر بناکردیئے جا ئینگے اس کے لئے ضلع انتطامیہ کو جگہ کی فراہمی کی بھی ہدا یت جا ری کردی گئی ہے وکلا ء کو تمام بنیادی سہولتیں مہیاکرنے کے لئے وفاق اور پنجاب حکومت ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے دریں اثنا گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے فیروزوالہ بار کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور فیروزوالہ با ر کے لئے پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے فیروزوالہ با ر کی طرف سے گورنر پنجاب کو لائف ٹائم ممبر شپ اور سوینیئرپیش کیا ۔