بونیر ،نماز نقشے پر چھریاں چل گئیں ،1 جاں بحق ،2 زخمی
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )رمضان سے قبل نماز کے نئے اور پرانے نقشہ پر دو فریقین کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ پر چھریاں چل گئیں ،ایک شحص ہلاک ،جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ،گاگرہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتا ر کرلیا جبکہ باقی دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،گاگرہ پولیس نے مجروخ کی رپورٹ درج کرکے باقی ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔تھانہ گاگرہ میں درج ایف ایف ائی آر کے مطابق نثار علی ولد نصیب ذادہ ساکن مٹاک باجکٹہ نے بتایا کہ ہم عشاء کے نماز کے لئے اپنے چچا شیر ذادہ کے ہمراہ گئے جہاں پر ہم نے رمضان میں نماز کے اوقات کا ر کا نقشہ امام مسجد کو پیش کیا جس پر اہلیان محلہ بھی راضے تھے کہ عارف نواز ،احمد نواز ،محمد نواز نے اپنے والد نوارخان کے ہمراہ ہم پر چوریوں کے حملے کئے ،عارف نواز کی چھریوں سے ہمارے چچا شیرذادہ مو قع پر ہلاک ہوگئے ۔جبکہ احمد نواز ،محمد نواز اور والد نوار خان کے چھریوں سے میرے بھائی طاہر ذادہ اور شکر رحمان بری طرح زخمی ہوئے ۔گاگرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 302 کے ملزم عارف نواز کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔