شبقدر ،یوم تکبیر کے حوالے سے تھنکر ز فورم کے زیر اہتمام تقریب
شبقدر(نمائندہ خصوصی )شبقدر 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے پاکستان تھنکرز فورم کے زیر اہتمام جائیو ہوم انٹر نیشنل ماڈل سکول میں ایک پروگرام منعقد ہوا جسمیں ڈاکٹر عدنان سرور مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے علاوہ تھنکرز فورم کے چیرمین ملک لیاقت علی تبسم ۔عمائدین علاقہ شبقدر کے سیاسی اور سماجی افراد کے علاہ بچوں کے والدین اور صحافیوں نے شرکت کر تقریب میں سکول کے بچو ں نے ملی نغمے اور پر جوش تقاریر پیش کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر عدنان سرور اور لیاقت علی تبسم نے کہا کہ 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم دن تھا جس روز پاکستان دنیا کا ساتوں ایٹمی قوت بنا ۔ پاکستان جب آزاد ہوا تو انڈیا اور دیگر ممالک یہ سمجھ رہے تھے کہ پاکستان چند سالوں میں ختم ہو جائے گا لیکن 68 سال گزرنے کے باوجود پاکستان قائم ہے اور ترقی اور خوشخالی کر راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ بہ حیثیت قوم ہمیں 28 مئی کا دن کبھی بھولنا نہیں چاہئے کونکہ اسی دن اللہ تعالی نے ہمیں بہت بڑی قوت سے نوازا ہے اور ہمیں اپنی تاریخ کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے کیونکہ جو قومیں اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہے و ہ دنیا سے مٹ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریہ کے تحت بنا یا گیا تھااس لئے ہمیں اسلام کے اصول کے مطابق چلنا ہو گا اور پاکستان میں دوسرے مذاہب کے لوگوں کی جذبات اور ان کے عقاید کا بھی اخترام کرنا ہو گا پاکستان کا کسی کے خلاف جارخانہ عزائم نہیں ہے لیکن پاکستان اپنی دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں بعض عالمی قوتین پاکستان کو کمزور اور ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کو ناکامی کا سامنا کرنا ہو گا اور ان کے سارے خواب مٹی میں مل جائے گے انہوں نے کہا ہمیں کرپشن سے پاک پاکستان کو فروغ دینا ہے اور اس کے لئے ہمیں تعلیم کو عام کرکے علم کی روشی کو گھر گھر تک پہنچانا ہے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے سکول کے طلباء میں سرٹیفیکیٹس ۔ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے ۔