نوشہرہ میں پور ی مارکیٹ کی دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ میں نامعلوم چوروں نے پوری مارکیٹ کے دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لے اڑے چوروں نے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ مارکیٹ کا صفایا کرڈالا واقعہ تھانہ نوشہرہ کینٹ کے چند فرلانگ کے فاصلے پر پیش آیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ میں واقع مین بازار تھانہ نوشہرہ کینٹ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر واقع کنٹونمنٹ پلازہ میں نامعلوم چوروں نے چھ سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لے اڑے نامعلوم چوروں نے اعجاز موبائل سنٹر سے 15ہزارکی نقدی اور ہزاروں مالیت کے میموری کارڈ آیاز نامی حجام کی دکان سے چار ہزار کی نقدی، ماجد کی دکان سے پانچ عدد سلائی مشین جبکہ پلازے کے دوسری منزل پر نیٹ کیفے سے 12ہزار کی نقدی لے اڑے تاہم نوشہرہ کینٹ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے متاثرہ دکانداروں کو مال مسروقہ کی برآمدگی کی یقین دہانی کرائی۔