نوشہرہ ،ناروا لوڈشیڈنگ کے بعد اووربلنگ سے عوام سڑکوں پر
نوشہرہ(بیورورپورٹ) محکمہ واپڈا نوشہرہ کے ناروا لوڈشیڈنگ کے بعد رہی سہی کسر اووربلنگ میں نکال دی واپڈا کے اس ظالمانہ روئیے کے خلاف عوام سراپا احتجاج دن میں 18,18گھنٹے کی طویل ترین لوڈشیڈنگ جاری جس سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر مساجد اور گھروں میں پانی ناپید جبکہ ہسپتالوں مریض اور سکولوں میں بچے رل گئے عوام کا محکمہ واپڈا کی فوری طورپر نجکاری کرنے کا مطالبہ اس سلسلے میں نوشہرہ کلاں کے عوام اور منتخب عوامی نمائندوں نے واپڈا ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی اگر تین دن کے اندراندر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو واپڈا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں میں ضلعی کونسلر حاجی نوشیرخان، ضلعی کونسلر قاضی واجد، ناظم ماہرالدین، جانس خان، علی خان، ابرار، فضل غنی، امجدنوخارے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا نے ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے قوم کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ جلد از جلد واپڈا کو نجکاری میں دے کر قوم کو واپڈا کے ظالم اہلکاروں سے نجات دلائیں عوامی نمائندوں نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تین دن کے اندراندر بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو نوشہرہ پشاور، نوشہرہ پنڈی، نوشہرہ مردان نوشہرہ چارسدہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے نوشہرہ کا رابطہ سارے ملک سے منقطع کرکے رکھ دیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ واپڈا پر عائد ہوگی کیونکہ 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال بنادیا ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ تک پہنچ گیا ہے اگر نئے فیڈر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے ہزاروں عوام شدید مشکلات کے شکار ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہوچکاہے اور عوام پانی کے بوند بوند کوترس رہے ہیں خواتین اور بچے دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں ایکسویں صدی میں واپڈا کی ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چوری کے وارداتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور مچھروں کی بھرمار نے عوام کا جینا محال بنادیا ہے اور عوام مچھر کے کاٹنے سے ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں ۔