چائنہ کٹنگ کیس ، چنوں ماموں کے 21ساتھیوں پر فردجرم عائد

چائنہ کٹنگ کیس ، چنوں ماموں کے 21ساتھیوں پر فردجرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ کیس میں چنوں ماموں کے 21ساتھیوں پر فردجرم عائد کردی ہے ۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے احسن عرف چنو ماموں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ملزمان پر الزام ہے انہوں نے 1998میں گلستان جوہر بلاک 1مٰں 300گز کے 13پلاٹس کو کوڑیوں کے دام فروخت کیا تھا ،جس سے قومی خزانے کو 50کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ۔عدالت نے کے ڈی اے اے 17افسران سمیت 21ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت سے جرم سے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے 21جون کو مقدمے کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔جبکہ چائنہ کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ چنوں کو مفرور قرر دے کر اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ملزمان نے جو رقم خورد برد کی ہے وہ ان سے وصول کی جائے گی ۔