امریکہ نے بھارت کی نیو کلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کر دی

امریکہ نے بھارت کی نیو کلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کر دی ، محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گروپ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق اتفاق رائے دیکھ کر غور کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ بھارت میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام عالمی قوانین کی شرائط پر کار بند ہے جس کی وجہ سے وہ گروپ میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا گروپ میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت سے خطے میں اسلحے کی دوڑ میں اضافہ نہیں ہو گا۔ اس سے توانائی کے پرامن استعمال کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا پاکستان کو طالبان قیادت اور دوسرے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں مارک ٹونر نے کہا ملا فضل اللہ کی تلاش کیلئے افغانستان سے تعاون جاری رکھیں۔

امریکہ