گرفتار شفقت چیمہ کی نیب کو لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے کی پیشکش

گرفتار شفقت چیمہ کی نیب کو لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) دفتر خارجہ کے گرفتار ڈائریکٹر شفقت چیمہ نے نیب کو رضاکارانہ طور پر لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے کی پیشکش کردی ہے ۔ نیب حکام نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف بی آر سے شفقت چیمہ کی اکاؤنٹس اور ٹیکس ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ گرفتاری کے وقت بھی شفقت چیمہ کے اکاؤنٹس میں پانچ کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے شفقت چیمہ کو جب گرفتار کیا گیا تو اس وقت وہ نیپال بھوٹان اور سری لنکا ڈیسک پر کام کررہے تھے شفقت چیمہ کیخلاف کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کیلئے نیب کو دفتر خارجہ نے خود درخواست دی تھی نیب نے مکمل تحقیقات کے بعد شفقت چیمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور شفقت چیمہ کے گھر سے قیمتی غیر ملکی شراب کی 113بوتلیں اور ہاتھی دانت برآمد ہوئے تھے اس کے علاوہ شفقت چیمہ کی طرف سے گوجرانوالہ کے قریب 125 ایکڑ خریدی گئی زمین کی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں شفقت چیمہ جب سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں تعینات تھے تو اس وقت ان پر الزام عائد ہوا تھا کہ انہوں نے 5000 مشین ریڈایبل پاسپورٹ غیر قانونی طور پر فروخت کئے اور ایک پاسپورٹ 2500 یورو میں فروخت کیا گیا

شفقت چیمہ