اسحاق ڈار وزرا ء کی مشاورت سے حکومتی معاملات دیکھیں گے ، پرویز رشید
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وفاقی وزراء کی مشاورت کے ساتھ وزیراعظم کی سرجری کے دوران حکومتی معاملات کو دیکھیں گے ۔ وزیراعظم تمام حکومتی معاملات پر وزراء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ملک میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں ہے ۔ ہفتہ کو اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاقی وزراء کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزراء کی مشاورت کے ساتھ وزیراعظم کی سرجری کے دوران حکومتی معاملات دیکھیں گے ملک میں اس وقت کوئی بحرانی کیفیت نہیں ہے تمام ادارے اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تجارتی او رقانونی امور سے متعلق ملاقاتوں کے لئے معمول کے مطابق اسلام آباد آئے ہیں۔
پرویز رشید