’’یوم، تکبیر ‘‘جوش و جذبے ،سے منایا گیا ،وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کیلئے ،خصوصی دعائیں
ملتان (سٹی رپورٹر، نمائندگان) ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گذشتہ روز ’’یوم تکبر‘‘ منایا گیا۔ اس حوالے سے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی اٹھارہویں سالگرہ کے حوالے سے کیٹ کاٹے گئے، ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پروفیشنلز ونگ ضلع ملتان کے زیر اہتمام نایب صدر حاجی محمد اکرم بھٹی کی رہایش گاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے پاکستان مسلم لیگ (ن) پروفیشنلز ونگ ضلع ملتان کے صدر ڈاکٹر راو حبیب پاشا نے کہا کے میاں نواز شریف نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ہمیشہ کے لیے قومی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ۔اس موقع پر پیرزادہ مظہر فاروق ۔جعفر حسین ۔اویس بھٹی۔عمر بھٹی۔نعمان۔ملک عاشق۔شیح شوکت۔اویس بخاری۔ طاہر شہزاد شریک ہیں۔چیئرمین ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی ملتان میاں عامر سعید انصاری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کر کے دشمنوں کے منہ کھٹے کر دیئے اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قاری منیر اختر کی رہائش گاہ پر یوم تکبر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاری منیر اختر، شیخ اکرم، طارق انصاری، ملک حاجی رزاق، شیخ عرفان، مشتاق انصاری، خواجہ شعیب، اشفاق خان، ملک حق نواز ارائیں و دیگر نے خطاب کیا ہے۔ مظفرگڑھ سے تحصیل رپورٹرکے مطابق یوم تکبیر کے سلسلہ میں ضلع مظفرگڑھ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ایک مقامی ہو ٹل میں تقریب ہو ئی جسکی صدارت ضلعی صدر ملک ارشد جاوید گدارا نے کی جبکہ شیخ محمد راشد مہمان خصوصی تھے تقر یب میں چوہدری نور عالم گجر ،مرزا مسرور بیگ،لیبر ونگ کے ظفر علیزئی،یوتھ ونگ کے احمد سعید چوہدری ،تنویر شہزاد ببلو سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر 20 پونڈ کا کیک کا ٹا گیا ۔ تقریب میں کونسلر ممتاز دستی،قاضی عاصم،مون ڈوگر ،ملک جاوید چھجڑا،شیخ بابر اسلم،چوہدری مبشر اقبال گجراور عبدالحمید نے شرکت کی۔ خان گڑھ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق امیدوار برائے بلدیہ چےئر مین اکرم خان چانڈیہ کے ڈیرے پر یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر سلیم خان چانڈیہ ، کونسلر اکرم خان چانڈیہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کی سالمیت کو یقینی بنایا۔ تقریب میں یوم تکبیر کا کیک کاٹا اور وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ دریں اثناء انجمن پٹواریان تحصیل مظفرگڑھ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب سے سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید ظہور بخاری نے کہا کہ یوم تکبیر کا منانا در حقیقت ایٹمی پروگرام سے وابستہ ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرنا ہوتا ہے ۔ انجمن پٹواریان کے ضلعی جنرل سیکرٹری تنویرحیدر شاہ ، تحصیل صدر طارق شفیع اعوان ، تحصیل جنرل سیکرٹری حافظ منیر احمد پٹواری نے بھی خطاب کیا اور یوم تکبیر کی مناسبت سے 28پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری گل نواز خان ایڈووکیٹ نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو باہمی یکجہتی ، اتحاد کی سخت ضرورت ہے ۔ تقریب سے مسلم لیگ ن لائرزفورم کے ڈویثرنل صدر واجد نواز خان ایڈووکیٹ ، کونسلر شاہنواز خان ایڈووکیٹ ، ارسلان خان ، شاکر ، عارف اختربخت نے بھی خطاب کیا اور کیک کاٹا ۔ وہاڑی سے بیو رو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق وہاڑی میں یوم تکبیر جو ش و جذبے سے منا یا گیا اس سلسلہ میں ایک پرُ وقار تقریب مسلم لیگی رہنما و ممبرپبلک اکا ؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں ثا قب خورشید کی رہا ئشگاہ پر انعقاد ہوا۔میاں محمد ثاقب خورشید نے کارکنوں کے ہمراہ کیک کا ٹا اور ملک و قوم کی تعمیر وترقی اور سلامتی کے علاوہ قائد میاں محمد نوازشریف کی صحتیابی کے لیے بھی دُعا ما نگی گئی۔ تقریب میں مسلم لیگی رہنما میاں آصف خورشید ، انجمن نمبردارن کے صدر چودھری احسان اللہ تارڑ، سٹی صدر (ن) لیگ شیخ عبدالرحمان ، یوسی چیئرمینز چودھری محمد صفدر گجر ، چودھری محمداطہر، شفیق الرحمن کمبوہ، حاجی شاہد اقبال ، مسلم لیگی کارکن سعید اکرم ، اعظم وڑائچ ، ضیاء رسول ، رحمت علی ، کونسلرز چودھری شاہد نیاز، چودھری نعیم کالد، چودھری اعجاز ، نادر علی بھٹی ، ندیم شیروانی ، سجاد انور گجر، اصغر علی بھٹی ، طارق گرامی ، شو کت جوئیہ ، حاجی محمد رفیق راناسمیت معز زین علاقہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ خانیوال سے بیورو نیوزاور نمائندہ پاکستان کے مطابق یوم تکبیر کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ بار خانیوال میں مسلم لیگ ن لائرز ونگ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر محمد افتخار شاہی ایڈ ووکیٹ ‘جنرل سیکرٹری رانا کلیم اللہ جنرل سیکرٹری ‘صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری سعید اختر ‘چوہدری عبدالرؤف نائب صدرجنوبی پنجاب لائرونگ ‘راؤ محمد جمیل‘رانا محمد افضل خان‘رانا محمد کاشف‘محمد اسلم بٹالوی‘رانا محمد اکبر‘طارق محمود رانا‘رانا جعفر علی‘میاں طارق رشید‘رانا محمد اسلم‘میاں طاہر محمودنے شرکت کی ۔تقریب میں یوم تکبیر کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان کے قیمتی اثاثہ جات کیلئے دعائیں کی گئیں او رباالخصوص میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی ۔عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم میں بھی یو م تکبر جوش وجذبے سے منایا گیا اس سلسلہ میں مقامی ہوٹل پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چودھری محمد اقبال جنرل کونسلر وسابق سٹی صدر مسلم لیگ (ن) جبکہ پروگرام کی صدارت صدر مسلم لیگ (ن)کسان ونگ چودھری جان محمد شہزاد نے کی۔آخر میں کیک کاٹا اور مٹھائی تقسم کی اس مو قع پر صدر جنر ل سیکرٹری انجمن تاجران چودھری دلشاداحمد ،چودھری راشد محمود ،چودھری راحیل ریاض ،چودھری شہبازاحمد ،چودھری پرویز آفتاب،چودھری منشاالرحمان ،چودھری عبدالغفور ،چودھری توقیر سمیت شہر بھر سے کارکنان کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) چوہدری غیوراسلم، صدر پروفیشنل ونگ ڈاکٹر خبیب احمد جمال ،تحصیل صدر یوتھ ونگ راؤ اختر علی،زاہد احمد خان شیروانی، ممبر صوبائی کونسل وقار احمد ملتانی، ثاقب شہزاد گجر، ممتاز احمد عاربی سمیت دیگر مقررین نے مسلم لیگ(ن) میلسی کی یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ورثہ میں ملنے والا دہشت گردی جیسے مسئلہ پر کافی حد تک قابو پایا۔ اپوزیشن ملک کے خلاف سازشوں کا حصہ بننے کی بجائے پاکستان کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کرے۔ بعد ازاں تقریب میں یوم تکبیر کا کیک کاٹا کیا اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحتیابی دعا بھی کی گئی ۔ تقریب میں رانا حفیظ طاہر، عبدالرحمن ڈوگر، محمد ارشاد، رانا بشیر احمد،شیخ نوید احمد ، انور چوہان، قاری خادم حسین ، اسامہ آفتاب، منور علی، خالد خورشید، ارشاد عاربی، راؤ قیصر،ملک عدنان، شیخ ندیم سمیت دیگر کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی اور تحصیل رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ ن میاں چنوں کے زیر اہتما م مسلم لیگ ہا ؤ س میں یو م تکبیر کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب زیر صدارت ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں تحصیل صد رپاکستان مسلم لیگ ن منعقد ہوئی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غزالہ وائیں نے کہا کہ 18سال قبل 28مئی 1998کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھما کوں کے بدلے میں چھ ایٹمی دھماکے کرنے کا جر ات مندانہ فیصلہ کیا چوہدری عبدالحمید طو ر ، فاروق احمد تسنیم نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر تجد ید عہد کا دن ہے، تقریب سے آمنہ کلثوم عطا محمد ڈوگر میاں انصر علی وائیں چو ہدری محمد سلیم دیگر نے خطاب کیا تقریب میں صحت یابی کے لئے خصو صی دعا کی گئی اس موقع پر فیضان شمیم رفاقت مطلوب عثمان الخیری شیخ نذر مسعود شاہد سہیل اعجاز لطیف ارشد چوہدری امین قصوری نعمان ٹیپو رمضان بھٹی مہر نور لک شاہد شمیم نے شرکت کی ۔ تلمبہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک بھر کی طرح تلمبہ میں بھی یوم تکبیر قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) تلمبہ کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سردار سجاد احمد ڈوگر صدر مسلم لیگ (ن) تلمبہ نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی چوہدری علی عاطف کھکھ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) تحصیل میانچنوں تھے۔ تقریب میں چوہدری محمد خالد جٹ ،شعیب رضا جعفری ، چوہدری ندیم اقبال ، غلام نبی کھرل، قاری محمد اشفاق، محمد اسلم انصاری، غلام شبیر سنپال اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ ماچھی وال سے نامہ نگار کے مطابق آج کے دن پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنا دیا۔ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد امین نائب صدر PML Nیوتھ ونگ جنوبی پنجاب نے بلال اکبر بھٹی MPAکے ڈیرے پر منعقدہ یو م تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیک کاٹا گیا ملک محسن اعوان وائس چئیرمین نے ملکی استحکام اور میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کروائی تقریب میں چئیرمین امیر حسین آرائیں ،چئیرمین افتخار صابر چوہان ،چئیرمین نذیر ڈھڈی ،xناظم حاجی طالب حسین ڈھڈی ،چوہدری وحید احمد آرائیں ،ڈاکٹر رانا محمد سمیع ،ڈاکٹر انور بھٹی ،صغیر احمد بھٹی ،چوہدری اسلم گرداس پوریا سمیت بیسیوں کارکنان نے شرکت کی۔بہاول پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ایم این اے ورکن قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات بیگم پروین مسعود بھٹی نے یوم تکبیر کے سلسلہ میں اپنی رہائش گاہ پر تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگی کارکنان خواتین کے ہمراہ کیک کاٹا اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے دعائیں کیں۔ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور28 مئی یوم تکبیر ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔ اس کے بارے میں نئی نسل بالخصوص نوجوانوں کو میڈیا کے ذریعے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔وہ اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کررہی تھیں۔اس موقع پر یوم تکبیر اور وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ تقریب سے کوثر پروین، سراج بی بی، انیلہ، غزالہ ندیم، حمیر ا بی بی اور صفیہ سلیمان نے بھی خطاب کیا۔ احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق 28 مئی 1998 ء کو وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکو ں کے جواب میں چھ دھماکے کر کے ثابت کیا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے قاضی عد نا ن فرید کی رہا ئش گاہ پر منعقدہونے والی ایک پر وقار یوم تکبیر کی تقریب میں شرکا ء نے کیا۔ تقریب کی صدارت سینئر لیگی رہنما سید ارشد بخاری نے کی جبکہ مہما ن خصو صی سینئر مسلم لیگی رہنما میاں محمدیونس تھے۔ آ خر میں تیس پونڈ کیک کا ٹا گیا۔ تقریب میں شبیر فراز ، میاں مزمل ندیم ، ملک عثمان ، با با کر م الہیٰ ، محمد قاسم قریشی، راؤ عبدالمنان ، چوہدری مراد احمد ، ڈاکٹر میاں محمد صدیق آثم ، حاجی رفیق احمد ، میر عمر سعود ، مختیار احمد بھٹی ، محمد ارشد غوری، مقبو ل ، میاں ندیم یونس ، چوہدری اشتیاق احمد ، مرتضی ٰ احمد قریشی، مجتبیٰ احمد قریشی، اجمل تھہیم ، عبدالجبار گر دیزی، کے علا وہ مسلم لیگی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات میاں محمد صدیق آثم نے سا بق کونسلر محمد یوسف غنی قریشی، کامران قریشی اور محمدا کبر عباسی کے علا وہ دیگر کارکنوں کے ہمراہ لیبرونگ کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ یوم تکبیر ‘‘ کی تقریب میں 18 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف نے 18 سال قبل آ ج کے روز امریکی صدر بل کلنٹن کی دھمکیوں کے باو جود ایٹمی دھماکے کر کے ہمار ے ملک اور قوم کا مورال بلند ہو ا جبکہ بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات میاں محمد صدیق آثم نے سا بق کونسلر محمد یوسف غنی قریشی، کامران قریشی اور محمدا کبر عباسی کے علا وہ دیگر کارکنوں کے ہمراہ لیبرونگ کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ یوم تکبیر ‘‘ کی تقریب میں 18 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف نے 18 سال قبل آ ج کے روز امریکی صدر بل کلنٹن کی دھمکیوں کے باو جود ایٹمی دھماکے کر کے ہمار ے ملک اور قوم کا مورال بلند ہو ا جبکہ بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔دریں اثنا ء وزیر اعظم میاں نوا زشریف ، وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہبا زشریف کی صحت یابی ، درازی عمر ، اور سینئر سینئر لیگی عہدیداروں ملک عبدالحمید گھلو اور ملک ضیا ء الدین بھٹہ کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی ہے۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے لائر فورم کے ضلعی صدر شہزاد اشرف مہاندرہ ایڈوکیٹ نے پاکستان مسلم لیگ لائر فورم ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام یوم تکبیر یوم تکبیر پر ایٹمی دھماکوں کی سالگیرہ کا کیک کاٹنے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہا کہ یوم تکبیر قومی جذبوں سے سرشار ایسا دن ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ،ضلعی جنرل سیکرٹری سردار اجمل خان کورائی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے 28مئی کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کی کے جواب میں فوری ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کے غرور کو ہمیشہ کیلئے خاک میں ملا کے پاکستان کا وقار بلند کیا تقریب میں مہمان خصوصی سینئر مسلم لیگی رہنما ایم جی ربانی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،چوہدری اشرف مہاندرہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،چوہدری عبدالستار ایڈوکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریب میں تحصیل صدر آصف سعید ایڈوکیٹ ،ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری طارق بدر ایڈوکیٹ،میاں وحید ارشد،چوہدری طارق محمود ،یاسمین ہارون ،اقبام اظہر ایڈوکیٹ،رانا عبدلجابر ایڈوکیٹ ،انتظار حسین ،خالدجاوید ندیم ،ندیم اللہ خان ،محمد جمیل اور دیگر بھی موجود تھے ۔آخر میں آصف سعید ایڈوکیٹ نے ملکی استحکام اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کیلئے بھی خصوصی دعا کی ۔ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جرات و دلیری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے چاغی میں ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سید عبد العلیم شاہ ،بیگم نجمہ ارشد ،مسلم لیگ (ن) ضلعی صدر و پولیٹیکل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب میر محمد مرزا خان تالپور ،نومنتخب یو سی چیئرمین شیخ اسرار احمد ،شاہد حمید خان چانڈیہ ،میاں سلطان محمود ڈاہا نے 28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) ضلع سٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا یوم تکبیر کی بڑی تقریب ضلع کونسل سیکرٹریٹ میں ہو ئی جبکہ یو سی 9میں چیئر مین شیخ اسرار احمد کی طرف سے منعقدہ تقریب اور ضلع کونسل سیکرٹریٹ میں کیک کاٹے گئے مقررین میں سٹی صدر مسلم لیگ(ن) شیخ لیا قت رفیق ،سید عمران شاہ ،طاہر بلال طور ،سرور صدیقی ،اقبال بودلہ ،وڈیرہ غلام یٰسین دیگر بھی شامل تھے ضلع کونسل سیکرٹریٹ میں یوم تکبیر کا کیک سید عبد العلیم شاہ ایم پی اے ،بیگم نجمہ ارشد ایم پی اے ،میر محمد مرزا خان تالپور نے کا ٹا یو سی 9میں یوم تکبیر کا کیک شیخ اسرار احمد ،سرور صدیقی ،میاں سلطان محمو دڈاہا ،شیخ سرفراز ،چوہدری ذکاء الدین گجر ،غلام عباس چنڑ دیگر نے کا ٹا یوم تکبیر کی تقریبات میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی اور ملکی سالمیت کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔ خانقا شریف سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما قاضی اکرام اور چیئر مین میاں خالد اویسی نے 18ویںیوم تکبیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب جو کہ مرکزی دفتر این اے 184 خانقاہ شریف میں ہوئی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام امریکہ اور برطانیہ بلکہ پوری دنیا سے زیادہ محفوظ ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔یوم تکبیر کی تقریب میں میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرائی گئی اور یوم تکبیر کا کیک کا ٹا گیا تقریب میں میاں سہیل چوہان ،ڈاکٹر اکبر ،نعمان حیدر چوہان ،محمد اجمل ،عرفان چوہان ،شیخ امان الحق،عمران خان ،چوہدری طارق ،،ملک محسن کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی ۔جام پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جام پور راؤمحمدفہیم خان نے یوم تکبیرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے بھارت کے مقابلے میں7 ایٹمی دھماکے کر کے دنیاکوبتادیاکہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور وہ اپنے فیصلے خودکرتاہے۔مسلم لیگ ن صوبائی کو نسل کے رکن مرزامحمدایوب خان ناصرایڈووکیٹ،سٹی کونسلر حاجی محمداکرم قریشی نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان آرمی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پوری طاقت سے لڑرہی ہے قبل ازیں یوم تکبیر اور ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیابعدازاں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی صحت یابی اور درازی عمرکے لئے بھی خصوصی دعامنگوائی گئی تقریب میں سٹی کونسلر سیدمحمداکرم شاہ،چوہدری اعجازمشتاق احمد،ملک عقیل احمدارائیں ،ملک حق نوازبرا ،محمدیونس قریشی،زبیرخان لاشاری،رائے واجد حسین ،فاروق احمدخان گوپانگ، ملک سجادحسین ببرسمیت دیگر لیگی رہنماوکارکنان بھی موجودتھے ۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق یوم تکبیر ہمیں یادد لاتا ہے کہ 28مئی1998کو میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستام اسلامی ممالک پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا،ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی و سربراہ شہید کانجو گروپ عبدالرحمن خان نجونے پریس کلب دھنوٹ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس مو قع پر میاں ولی محمد کاشف،چوہدری محمد اسلام،حاجی گلزار،مہر اقبال نمبر دار،ملک صدیق نائچ،میاں تنویر ،میاں جلیل خالد،میاں اللہ نواز چیف آفیسر،ملک اسماعیل ایس ایچ او دھنوٹ ،رانا یوسف علی،رانا محمد ارشد خاں بھی موجود تھے۔چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ ن کے ورکروں نے یوم تکبیر جوش خروش سے منا یا اس موقع پر وزیر اعلی ٹا سک فورس کے ممبر جنرل کو نسلر چو ہدری خلیل احمد نے کہا پا کستان کی تا ریخ کا ایک اہم دن جب بھارت کی جا نب سے ایٹمی دھما کوں کے جواب میں میاں نواز شریف وزیر اعظم پا کستان نے 28مئی 1998کو صوبہ بلوچستان کے ضلع چا غی کے مقام پر پا نچ کامیاب ایٹمی دھما کے کئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کثیر تعداد میں کارکنان کی مو جودگی میں میاں غلام یا سین آزاد نے کیک کا ٹا اس موقع پر صا ئم عبد الحفیظ اعوان ،سید داوئد شاہ ،محمد عدنان ،چوہدری احتشام الحق نذیر ،ملک محمد عثمان شا نی ،غلام غوث شمسی ،منشا ء اوڈ ،غلام رسول اصغر ،میاں محمد عمران ۔رانا خوشید احمد،محمد ارسلان تہیم و دیگر درینا ورکرز مو جود تھے ۔ سلطان پور سے نامہ نگار کے مطابق ،وطن عزیز ایٹمی قوت بنے کے ساتھ ہی دشمنوں کے خواب چکنا چور ہو گئے ،آج کے دن میاں نواز شریف نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقبال تسخیر بنادیا، ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ جابر علی قریشی نے یوم تکبیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلعی سینئر نائب صدر ناصر بخاری،شیخ واجدعلی،میاں امتیاز،ملک تھہیم،عمران شیخ،صابر علی،حسن،عرفان ودیگر عہدیدارن وکارکنا ن بھی موجود تھے۔خان پور سے تحصیل رپورٹرکے مطابقیوم تکبیر کی تقریب کا انعقادمسلم لیگ(ن)ہاؤس میں ہوا یوم تکبیرپوری قوم کے ساتھ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس کی صدارت سٹی جنرل سکیرٹری مسلم لیگ (ن) محمد عبداللہ قریشی نے کی۔اس موقع پر زبیر سبحانی ،فیاض انور،حمزہ فیاض ،یامین قریشی،ڈاکٹر محمد بشیرو دیگر موجود تھے۔